ضلع کیچ، ڈینگی بے قابو، 3 ماہ میں 96 کیسز رپورٹ، ٹاسک فورس قائم

Calender Icon جمعہ 27 مارچ 2026

کوئٹہ(نیوزڈیسک): بلوچستان کے ضلع کیچ میں ڈینگی وائرس کے کیسز میں تشویشناک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس نے محکمہ صحت کو الرٹ کر دیا ہے۔
محکمہ صحت کے حکام کے مطابق گزشتہ تین ماہ کے دوران ضلع کیچ میں ڈینگی کے 96 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ صورتحال کے پیش نظر فوری اقدامات کرتے ہوئے انسدادِ ڈینگی ٹاسک فورس قائم کر دی گئی ہے تاکہ بیماری کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔
حکام کا کہنا ہے کہ علاقے میں حالیہ بارشوں کے بعد جمع ہونے والا پانی مچھروں کی افزائش کا سبب بن رہا ہے، جس سے ڈینگی کے کیسز بڑھنے کا خدشہ مزید بڑھ گیا ہے۔
اسی تناظر میں ضلع بھر میں انسدادِ ڈینگی مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے تحت صفائی، آگاہی اور اسپرے مہمات پر زور دیا جائے گا، تاکہ عوام کو اس خطرناک بیماری سے محفوظ رکھا جا سکے۔