فتنہ الخوارج کے دہشت گرد مکین، جنوبی وزیرستان، مالا کنڈ کے علاقوں سے تحریک انصاف کے قافلوں میں بھیس بدل کر گھس چکے۔
پاکستان تحریک انصاف کے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں سے نکلے قافلوں کی آڑ میں فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے شامل ہونے کے خدشات سر اٹھانے لگے ہیں۔
ذرائع کے مطابق فتنہ الخوارج کی چند تشکیلوں کے دہشت گرد مکین، جنوبی وزیرستان، مالا کنڈ کے علاقوں سے تحریک انصاف کے قافلوں میں بھیس بدل کر گھس چکے ہیں، فتنہ الخوارج کے دہشت گرد مختلف جگہوں پر اکھٹے ہوئے ہجوم کی آڑ میں دہشت گرد کاروائیاں کر سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں:سرکاری حج اسکیم؛ دوسری قسط کی وصولی رات 12 بجے سے شروع ہوگی
ذرائع نے کہا کہ زیادہ ہجوم والی جگہوں اور ڈیوٹی پر مامور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار دہشت گردوں کا نشانہ ہو سکتے ہیں، انتشار پھیلانے کے لیے سیاسی اجتماعات کو بھی نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔













اتوار 4 اکتوبر 2026 

