پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مندی، ہنڈرڈ انڈیکس میں 1200 پوائنٹس کی کمی

Calender Icon جمعہ 27 مارچ 2026

کراچی:(نیوزڈیسک) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج اتار چڑھاؤ کے بعد اختتام منفی زون میں ہوا۔

کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 700 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کیساتھ ایک لاکھ 53 ہزار 660 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

تاہم ٹریڈنگ کے دوران اچانک مندی چھاگئی جو کاروباری روز کے اختتام تک برقرار رہی جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 1200 پوائنٹس کی کمی کیساتھ ایک لاکھ 51 ہزار 707 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 52 ہزار 660 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔