ابنائے حرمز سے جہازوں کی آمد و رفت: اسحاق ڈار کا اہم اعلان

Calender Icon اتوار 29 مارچ 2026

اسلام آباد (طارق محمود سمیر) نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایک اہم پیش رفت سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ آبنائے ہرمز کے راستے پاکستان اور ایران کے درمیان بحری آمد و رفت میں بہتری آئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران کی جانب سے پاکستانی پرچم بردار 20 جہازوں کو گزرنے کی اجازت دی گئی ہے، جبکہ روزانہ دو جہاز اس راستے سے ایران کی طرف روانہ ہوں گے۔ اسحاق ڈار نے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس کا خیر مقدم کرتا ہے اور ایران کے اس مثبت فیصلے کی تعریف کرتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ پیش رفت خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے ایک اہم قدم ہے اور اس سے باہمی اعتماد میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسے اقدامات علاقائی تعاون کو مضبوط بنانے اور کشیدگی کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔
اسحاق ڈار نے زور دیا کہ مذاکرات، سفارت کاری اور اعتماد سازی ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہیں، اور اسی ذریعے سے خطے میں دیرپا امن ممکن بنایا جا سکتا ہے۔