اسلام آباد (طارق محمود سمیر) نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلی فون پر اہم گفتگو کی، جس میں خطے کی موجودہ صورتحال اور بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق، دونوں رہنماؤں نے خطے میں جاری پیش رفت کا جائزہ لیا اور امن و استحکام کے فروغ پر زور دیا۔ اس موقع پر اسحاق ڈار نے واضح کیا کہ پائیدار امن کے لیے مکالمہ اور سفارتکاری ہی واحد مؤثر راستہ ہے۔
انہوں نے کشیدگی میں فوری کمی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تمام فریقین کو حملے روکنے اور تصادم کے خاتمے کے لیے سنجیدہ اقدامات کرنے چاہئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں امن اور استحکام کی بحالی کے لیے ہر ممکن کوشش کی حمایت جاری رکھے گا۔
اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ باہمی اعتماد، بات چیت اور سفارتی ذرائع ہی وہ راستہ ہیں جو خطے کو دیرپا امن کی طرف لے جا سکتے ہیں۔
نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کا ایرانی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ
اتوار 29 مارچ 2026 مزید خبریں
تازہ ترین
ٹرمپ نے اسحاق ڈار کی اہم پوسٹ شیئر کر دی
3 منٹ قبل












