امریکا میں ایران پر ممکنہ جنگ مسلط کرنے کے خلاف صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔ یہ مظاہرے “نو کنگز” کے عنوان سے منعقد ہو رہے ہیں، جن میں عوام کی بڑی تعداد شریک ہو رہی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتے کے روز ملک بھر میں ہونے والے مظاہروں میں تقریباً 70 لاکھ افراد نے شرکت کی، جہاں مظاہرین نے جنگ کے خاتمے اور کشیدگی کم کرنے کے مطالبات کیے۔
New York City میں ہونے والے ایک بڑے احتجاج کے دوران معروف ہالی وڈ اداکار Robert De Niro نے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ اپنے اقدامات کانگریس اور قریبی ساتھیوں کی حمایت کے بغیر نہیں کر سکتے، اور کرپٹ قیادت کو ذاتی مفادات کے لیے اختیارات کے استعمال سے روکا جانا چاہیے۔
رپورٹس کے مطابق اتوار کے روز بھی امریکا کی تمام 50 ریاستوں میں مزید 3,200 احتجاجی مظاہرے متوقع ہیں۔ منتظمین کا دعویٰ ہے کہ یہ احتجاج امریکی تاریخ کے بڑے عوامی مظاہروں میں شمار ہو سکتے ہیں، جن میں ریکارڈ تعداد میں شہریوں کی شرکت متوقع ہے۔
امریکا میں ٹرمپ کے خلاف بڑے پیمانے پر مظاہرے، لاکھوں افراد سڑکوں پر نکل آئے
اتوار 29 مارچ 2026 مزید خبریں
تازہ ترین
ٹرمپ نے اسحاق ڈار کی اہم پوسٹ شیئر کر دی
9 منٹ قبل












