اسلام آباد (طارق محمود سمیر)کیپٹن علی محمود شہید جرات و بہادری کا ایک روشن ستارہ ہیں، جنہوں نے وطن کی خاطر اپنی جان نچھاور کی۔ تاریخ بار بار گواہی دیتی ہے کہ جب بھی وطن کی مٹی نے پکارا، ہمارے جوانوں نے اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر وطن کی خدمت میں لبیک کہا۔
کیپٹن علی محمود شہید انہی بہادر جوانوں میں شامل ہیں، جنہوں نے 2011 میں مہمند ایجنسی کی سوران ویلی میں دشمن کا بہادری سے مقابلہ کیا اور جامِ شہادت نوش کیا۔
ان کے والد نے کہا:”شہادت جیسا عظیم اعزاز قسمت والوں کو ملتا ہے۔ بیٹے کی شہادت ہمارے لیے فخر کا باعث ہے۔”
والدہ نے دعا کی:”نماز پڑھ کر میں تمام شہداء کے لیے دعا کرتی ہوں اور اللہ سے یہ دعا ہے کہ پاک فوج کے تمام جوان اور افسران اپنے حفظ و امان میں رکھے۔ ہر محاذ پر اللہ انہیں کامیابی و کامرانی سے نوازے۔”
کیپٹن علی محمود شہید جیسے جوانوں اور افسران کی قربانیوں کی بدولت ہی ہمارا وطن عزیز قائم و دائم ہے، اور ہم ان کے عطا کردہ اس فخر کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔
ہمارے شہدا، ہمارا فخر
اتوار 29 مارچ 2026 مزید خبریں
تازہ ترین
آسکر ایوارڈز 2029 میں بڑی تبدیلیاں متوقع
45 منٹ قبل












