اسلام آباد (طارق محمود سمیر) وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران امیر مقام نے گلگت میں موجودہ صورتحال اور ترقیاتی اقدامات پر ایک اہم اجلاس کی صدارت کی۔
اجلاس میں وفاقی وزیر کو علاقے میں جاری توانائی منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی، جس میں 100 میگاواٹ سولر پاور منصوبے سمیت وزیرِ اعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کی عوام کے لیے فراہم کیے جانے والے سولر پلیٹس منصوبے کی تفصیلات شامل تھیں۔ متعلقہ حکام نے منصوبوں کی موجودہ پیش رفت، تکنیکی پہلو اور مستقبل کے امکانات پر جامع معلومات فراہم کیں۔
اجلاس میں گلگت بلتستان کی مجموعی صورتحال، امن و امان اور دیگر اہم امور کا بھی جائزہ لیا گیا، جبکہ حالات کو بہتر بنانے کے لیے مختلف اقدامات پر بھی غور کیا گیا۔
وفاقی وزیر نے توانائی کے شعبے میں جاری اقدامات کو سراہتے ہوئے منصوبوں کی بروقت تکمیل اور مؤثر عملدرآمد کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت گلگت بلتستان میں پائیدار توانائی کے فروغ کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے اور سولر توانائی منصوبے علاقے کی توانائی ضروریات کو پورا کرنے میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔
اس اجلاس میں چیف سیکرٹری گلگت بلتستان ارشد مجید مہمند، ایڈیشنل چیف سیکرٹری مشتاق احمد، آئی جی گلگت بلتستان ڈاکٹر اکبر ناصر خان، کمشنر گلگت اور دیگر اعلیٰ سرکاری حکام نے بھی شرکت کی۔
گلگت: وفاقی وزیر امیر مقام کی موجودہ صورتحال اور توانائی منصوبوں پر اجلاس کی صدارت
اتوار 29 مارچ 2026 مزید خبریں
تازہ ترین
آسکر ایوارڈز 2029 میں بڑی تبدیلیاں متوقع
45 منٹ قبل












