اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کی پرنس سلطان ائیر بیس پر ایران کے میزائل حملے میں امریکی سرویلنس طیارہ E-3 AWACS تباہ ہو گیا ہے، اور اس کی تباہی کی تصاویر منظرعام پر آ گئی ہیں۔
E-3 AWACS طیارے کا کردار جنگ کے دوران انتہائی اہم ہوتا ہے، کیونکہ یہ طیاروں اور ڈرونز کی سرگرمیوں کو سینکڑوں میل کے فاصلے سے ٹریک کر سکتا ہے اور فضائی نگرانی میں اہم معلومات فراہم کرتا ہے۔
سابق امریکی جنرلز کا کہنا ہے کہ E-3 طیارے کی تباہی کے بعد امریکا کی خلیج فارس میں نگرانی اور فضائی آپریشن کی صلاحیت متاثر ہو سکتی ہے، جس کا اثر خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر بھی پڑ سکتا ہے۔
سعودی عرب: پرنس سلطان ائیر بیس پر ایرانی میزائل حملے میں امریکی سرویلنس طیارہ تباہ، تصاویر جاری
اتوار 29 مارچ 2026












