ویب ڈیسک۔ برطانوی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات میں 70 برطانوی شہریوں کو گرفتار کیا گیا ہے، جنہیں ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں سے ہونے والے نقصانات کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرنے کے الزام میں 10 سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے۔
رپورٹس کے مطابق گرفتار افراد میں برطانیہ سے آئے ہوئے سیاح، یو اے ای میں مقیم شہری اور جہازوں کا عملہ شامل ہے۔ کچھ افراد کو ضمانت پر رہا کیا گیا ہے، تاہم ان کے پاسپورٹ ضبط کر لیے گئے ہیں تاکہ وہ ملک سے باہر نہ جا سکیں۔
میڈیا رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ اماراتی قانون کے تحت صرف تصاویر وصول کرنا بھی جرم سمجھا جاتا ہے، جس کی صورت میں 10 سال قید اور دو لاکھ درہم تک جرمانہ عائد ہو سکتا ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق جنگ کے آغاز سے قبل دبئی میں تقریباً 2 لاکھ 40 ہزار برطانوی شہری مقیم تھے، اور ایران سے متعلقہ کشیدگی کے بعد اندازاً نصف شہری واپس برطانیہ جا چکے ہیں۔
یو اے ای: ایرانی حملوں سے متعلق مواد شیئر کرنے پر 70 برطانوی شہری گرفتار
اتوار 29 مارچ 2026












