اسلام آباد۔ سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اہم دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ خطے کی موجودہ صورتحال پر ہونے والے اہم سفارتی اجلاس میں شرکت کریں گے۔
یہ چار فریقی اجلاس نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی دعوت پر منعقد ہو رہا ہے، جس کی صدارت بھی وہ خود کریں گے۔ اجلاس میں خطے کی مجموعی صورتحال اور جاری کشیدگی پر تفصیلی غور کیا جائے گا۔
دورے کے دوران سعودی وزیر خارجہ کی نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے اہم دو طرفہ ملاقات بھی متوقع ہے، جس میں باہمی تعلقات اور علاقائی امور پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔
سعودی وزیر خارجہ کی آمد پر ایڈیشنل فارن سیکرٹری (مشرقِ وسطیٰ) سید احمد معروف نے ائیرپورٹ پر ان کا استقبال کیا۔
یہ دورہ خطے میں جاری سفارتی سرگرمیوں کا اہم حصہ قرار دیا جا رہا ہے، جس کا مقصد کشیدگی میں کمی اور تعاون کو فروغ دینا ہے۔
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کی پاکستان آمد
اتوار 29 مارچ 2026












