اسلام آباد(نیوزڈیسک)ترجمان دفترخارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے ملاقات کی، دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اورعلاقائی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا۔
ترجمان کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، خطے کے چلینجز پر غور کیا گیا، دونوں فریقین نے بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال پر جامع مشاورت کیا۔ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان بات چیت ، قریبی رابطہ کاری پربات ہوگی۔
اعلامیے کے مطابق دورہ بدلتی ہوئی علاقائی پیش رفت سے نمٹنے کے لیے تعاون کو فروغ دینے کے مشترکہ عزم کی عکاس ہے۔
قبل ازیں سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کی پاکستانی وزارت خارجہ پہنچ گئے۔ نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود کا استقبال کیا۔
واضح رہے کہ ایران جنگ کےخاتمے کے کوششوں کے سلسلے میں پاکستان،سعودیہ،ترکیہ مصر کےوزرائےخارجہ کااہم اجلاس آج اسلام آباد میں ہو گا،وزیرخارجہ اسحاق ڈارکی زیرصدارت اِس اہم ترین اجلاس کےدوران خطےمیں کشیدگی ختم کرنےکی تجاویز کو حتمی شکل دیے جانے کا امکان ہے۔
پاکستان کے قائدانہ کردارکو خود سپرپاورامریکا کی حمایت بھی حاصل ہےجبکہ عرب اور دیگر خلیجی ملکوں کےعلاوہ چین،روس فرانس اوربرطانیہ جیسی عالمی طاقتیں بھی سراہ رہی ہیں تاکہ جلدازجلدجنگ کا خاتمہ ہو، اسلام آباد آنےوالے مصر ترکیہ اور سعودی وزرائےخارجہ کی وزیراعظم شہبازشریف سے بھی ملاقات ہوگی۔












اتوار 29 مارچ 2026 