تہران، قطری نیوز چینل کی عمارت پر اسرائیلی حملہ، متعدد افراد زخمی

Calender Icon اتوار 29 مارچ 2026

تہران (ویب ڈیسک) اسرائیل کی جانب سے قطر کے العربی ٹی وی چینل کی عمارت پر حملے کے بعد شہر میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ قطری چینل کے مطابق اسرائیلی میزائل نے چار منزلہ عمارت کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں لائیو نشریات معطل ہو گئیں اور عمارت کو شدید نقصان پہنچا۔

قطری چینل کے بیورو چیف نے بتایا کہ عمارت تہران کے رہائشی اور تجارتی علاقے میں واقع ہے، جس کی پہلی اور دوسری منزلیں چینل کے زیر استعمال ہیں، جبکہ دیگر منزلوں پر فزیو تھراپی سینٹر، بیوٹی سیلون، ڈینٹل کلینک اور کیفے قائم ہیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق حملے میں متعدد افراد زخمی ہوئے اور فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیے گئے۔ قطری چینل کے ترجمان نے کہا کہ حملے کے بعد عملے اور شہریوں کی حفاظت اولین ترجیح ہے اور متاثرہ عمارت کی مرمت اور بحالی کے لیے اقدامات شروع کر دیے گئے ہیں۔

یہ واقعہ خطے میں جاری کشیدگی کو مزید بڑھانے والا قرار دیا جا رہا ہے اور بین الاقوامی برادری نے فوری طور پر پرامن حل کی ضرورت پر زور دیا ہے۔