اسحاق ڈار، سعودی وزیر خارجہ ملاقات، قریبی تعاون پر تبادلہ خیال

Calender Icon اتوار 29 مارچ 2026

اسلام آباد (نیوزڈیسک):پاکستان کے نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ، سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے سعودی عرب کے وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود سے ملاقات کی۔ اتوار کو وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور عالمی سطح پر بدلتی ہوئی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے خطے میں امن، سلامتی اور استحکام کے فروغ کے لیے مکالمے، سفارتکاری اور مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔ قریبی تعاون کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے دونوں رہنماوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ وہ دوطرفہ اور کثیرالجہتی سطح پر مل کر کام جاری رکھیں گے تاکہ تعاون کو مزید فروغ دیا جا سکے اور خطے میں امن و خوشحالی کو تقویت دی جا سکے۔