کوئٹہ (نیوزڈیسک)بلوچستان کے ضلع سوراب میں سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایک بڑی دہشتگردانہ سازش ناکام بنا دی۔ پولیس ذرائع کے مطابق کوئٹہ-کراچی شاہراہ پر ایک پل کے نیچے 8 بم برآمد کیے گئے، جو بم ڈرموں میں نصب تھے اور ان کا مجموعی وزن 300 کلوگرام سے زائد بتایا جا رہا ہے۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ بم مسلح افراد نے ناکہ بندی کے دوران نصب کیے تھے، لیکن سیکیورٹی فورسز کی فوری کارروائی نے انہیں ناکارہ بنا دیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اس کامیاب آپریشن سے ممکنہ بڑے جانی و مالی نقصان سے بچاؤ ممکن ہوا اور دہشتگردوں کا بڑا منصوبہ مکمل طور پر ناکام بنا دیا گیا۔
سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں الرٹ جاری کر دیا ہے اور مزید تحقیقات کے لیے اضافی نفری بھی تعینات کر دی گئی ہے تاکہ مستقبل میں کسی بھی قسم کے حملے کی روک تھام کی جا سکے۔












اتوار 29 مارچ 2026 