سجاول (نیوزڈیسک) گاؤں یعقوب منارو کے قریب دریائے سندھ میں تیز ہواؤں کے باعث ایک کشتی الٹ گئی، جس کے نتیجے میں چار افراد لاپتہ ہو گئے۔ کشتی میں کل 16 افراد سوار تھے جو مزدوری کے بعد اپنے گاؤں واپس جا رہے تھے۔
مقامی پولیس کے مطابق 12 افراد اپنی مدد آپ دریا سے محفوظ باہر نکل آئے، جبکہ دو خواتین سمیت چار افراد ابھی تک لاپتہ ہیں۔ تلاش جاری ہے اور سیکیورٹی و ریسکیو ٹیمیں لاپتہ افراد کو تلاش کرنے کے لیے علاقے میں موجود ہیں۔
پولیس نے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ کشتی میں اضافی سوار افراد سے گریز کریں اور دریائی راستوں پر احتیاطی تدابیر اختیار کریں تاکہ اس قسم کے حادثات کی روک تھام ہو سکے۔












اتوار 29 مارچ 2026 