خطے میں کشیدگی کے خاتمے کیلئے اجتماعی کوششیں ناگزیر ہیں، وزیراعظم

Calender Icon اتوار 29 مارچ 2026

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے خاتمے کےلیے اجتماعی کوششیں ناگزیر ہیں۔ کشیدگی سے قیمتی جانوں، معیشت اور املاک کا نقصان ہورہا ہے۔

ترکیہ اور مصر کے وزرائے خارجہ نے وزیرِاعظم ہاؤس میں وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات کی۔ نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک، معاونِ خصوصی طارق فاطمی اور سیکریٹری خارجہ سفیر آمنہ بلوچ بھی ملاقات میں موجود تھے۔

وزیراعظم نے معزز مہمانوں کو پاکستان کی سفارتی کاوشوں سے آگاہ کیا، وزیراعظم نے دونوں رہنماؤں کے ساتھ اپنی حالیہ گفتگو کا بھی ذکر کیا۔ وزیراعظم نے طیب اردوان،عبدالفتاح السیسی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

وزرائے خارجہ نے وزیرِاعظم کو مشرقِ وسطیٰ میں جاری صورتحال پر اپنے اپنے ممالک کے نقطہ نظر سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت کو خراج تحسین پیش کیا۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ کشیدگی کے خاتمے کیلئے اجتماعی کوششیں ناگزیر ہیں، پاکستان ایران امریکا مذاکرات کےلیے مثبت کردارادا کرتا رہے گا۔