فضا علی کی شوہر و بیٹی کیساتھ ویڈیو وائرل ہونے پر نئی بحث چھڑ گئی

Calender Icon پیر 30 مارچ 2026

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان و اداکارہ فضا علی کی شوہر اور بیٹی کے ساتھ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ایک نئی بحث چھڑ گئی۔

فضا علی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے شوہر اور بیٹی کے ساتھ ایک نئی ویڈیو شیئر کی ہے۔

اس ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میں مشہور ڈرامہ سیریل ’میری زندگی ہے تو‘ کا او ایس ٹی سنا جاسکتا ہے جب کہ اداکارہ اور ان کی بیٹی گانے کی لپ سنکنگ کرتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔

فضا علی نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ الحمد للّٰہ! میری دنیا میری بیٹی ہے اور میرا سکون میرا ہمسفر ہے۔

اُنہوں نے کیپشن میں مزید لکھا کہ گھر اب اور بھی زیادہ خوبصورت لگتا ہے۔

اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی یہ ویڈیو کچھ ہی لمحات میں سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی اور صارفین نے اس ویڈیو پر ایک نئی بحث شروع کر دی ہے۔

ویڈیو میں فضا علی کے شوہر کی خاموشی دیکھ کر زیادہ تر سوشل میڈیا صارفین مختلف کمنٹس کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اداکارہ نے اپنے شوہر کے ساتھ رومانوی گانا گاتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کی تھی، وہ ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔