مشرقِ وسطیٰ سے امریکی اڈے اسرائیل منتقل کرنے کی تجویز پیش

Calender Icon پیر 30 مارچ 2026

اسرائیلی میڈیا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اسرائیل امریکا کو فوجی اڈے قائم کرنے کی پیشکش کرے گا۔

اسرائیل میں مستقل امریکی فوجی اڈہ موجود نہیں، امریکا کے بڑے اڈے خلیجی ممالک میں قائم ہیں۔

اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیل میں امریکی فوج کی موجودگی محدود ہے، مشترکہ فوجی تنصیبات اسرائیلی اڈوں کے اندر قائم ہیں۔

امریکی فوجی نظام اور ریڈار اسرائیل میں فعال ہے، مشرق وسطیٰ سے امریکی اڈے اسرائیل منتقل کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ نئے فوجی کمپلیکس بنانے کی بھی تجویز زیرِ غور ہے۔