تل ابیب(نیوزڈیسک) اسرائیلی صدر آئزک ہرزوگ نے کرپشن الزامات پر وزیراعظم نیتن یاہو کی معافی کی درخواست وزارت انصاف کو واپس بھجوا دی۔
اسرائیلی صدر آئزک ہرزوگ نے درخواست پر فیصلے کے لیے مزید مواد طلب کرلیا، صدر کے قانونی مشیر نے اپنے بیان میں کہا کہ جاری عدالتی کارروائی کے دوران معافی دینے کے اختیارات سے متعلق سابقہ مثالوں اور اضافی قانونی مواد کی ضرورت ہے، خاص طور پر ایسے معاملات میں جہاں سفارتی یا سکیورٹی نوعیت کے عوامل شامل ہوں۔
حکام کے مطابق یہ اقدام صرف پیشہ ورانہ جائزہ مکمل کرنے کے لیے ہے اور اس سے کسی حتمی فیصلے کا عندیہ نہیں ملتا۔
دوسری جانب امریکا کے ری پبلکن انفلوئنسر ٹکر کارلسن نے نیتن یاہو کی کرپشن سے متعلق دستاویزی فلم اپنے چینل پر جاری کر دی، یہ فلم اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی کرپشن سے متعلق اسرائیلی پولیس تفتیش کی ایک ہزار ٹیپس پر مشتمل ہے تاہم اسرائیل میں فلم پر پابندی عائد ہے۔












پیر 30 مارچ 2026 