واشنگٹن: (نیوزڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران سے معاہدے کے امکانات روشن ہیں اور مذاکرات میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے، انہوں نے خبردار کیا کہ آبنائے ہرمز نہ کھولی گئی تو ایران کی اہم توانائی تنصیبات کو نشانہ بنایا جائے گا۔
امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ’ٹروتھ سوشل‘ پر بیان میں کہا ہے کہ امریکا ایران کے حوالے سے ایک نئے اور زیادہ معقول نظام کے ساتھ سنجیدہ مذاکرات کر رہا ہے، انہوں نے کہا کہ ان بات چیت میں نمایاں پیش رفت ہو چکی ہے اور امکان ہے کہ جلد معاہدہ طے پا جائے گا۔
صدرٹرمپ کے مطابق ایران کے ساتھ جاری مذاکرات دانش مندانہ قیادت کے ساتھ ہو رہے ہیں اور امریکا اس تنازع کو سفارتی طریقے سے حل کرنے کا خواہاں ہے، انہوں نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ فریقین جلد کسی نتیجے پر پہنچ جائیں گے۔
تاہم امریکی صدر نے اپنے بیان میں سخت انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر کسی وجہ سے معاہدہ نہ ہو سکا اور آبنائے ہرمز کو فوری طور پر نہ کھولا گیا تو امریکا ایران کی اہم توانائی تنصیبات کو نشانہ بنائے گا۔ ان میں بجلی گھر، تیل کے کنویں، جزیرہ خارگ اور دیگر اہم انفراسٹرکچر شامل ہو سکتے ہیں۔












پیر 30 مارچ 2026 