سرگودھا: (نیوزڈیسک) ریسکیو 1122 عملہ کے مطابق 49 شمالی میں نوجوان ہائی ایکسٹینشن پاور لائن کے پول پر چڑھ گیا۔
ریسکیو 1122 عملہ کے مطابق نوجوان پول کی سپورٹ پر بیٹھ کر اٹکھیلیاں کرنے لگا، ریسکیو ٹیم نے بروقت کوشش کرتے ہوئے پول سے بحفاظت اتار لیا۔
نوجوان کی شناخت 21 طیب سکنہ ماڈل کالونی کے نام سے ہوئی، ریسکیو عملہ کے مطابق نوجوان کا ذہنی توازن درست نہیں، ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا۔












پیر 30 مارچ 2026 