ذوالفقار علی بھٹو کی برسی،سندھ حکومت کا 4 اپریل کو عام تعطیل کا اعلان

Calender Icon پیر 30 مارچ 2026

کراچی(نیوزڈیسک): سندھ حکومت نے 4 اپریل کو صوبے بھر میں عام تعطیل دینے کا اعلان کر دیا ہے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

سرکاری اعلامیے کے مطابق یہ تعطیل سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر دی جا رہی ہے۔ اس روز صوبے کے تمام سرکاری و نیم سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔

یاد رہے کہ ہر سال 4 اپریل کو ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر مختلف تقاریب اور اجتماعات کا انعقاد کیا جاتا ہے، جن میں ان کی سیاسی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا جاتا ہے۔