ابوظہبی ( نیوزڈیسک) نیویارک یونیورسٹی کے ابوظہبی کیمپس کو بند کر دیا گیا۔
ایران نے خبردار کیا تھا کہ خلیج میں امریکی یونیورسٹیوں کے شعبے ایران کی یونیورسٹیوں پر حملوں کے بدلے میں جائز اہداف ہیں، نیویارک یونیورسٹی ابوظہبی کے منتظمین نے یونیورسٹی کمیونٹی کو ای میل کے ذریعے آگاہ کیا کہ کیمپس میں تمام طلبا، فیکلٹی اور عملے کے لیے فوری طور پر رسائی بند کر دی گئی ہے۔
یہ اقدام احتیاط کے طور پر کیا گیا ہے، اس سے قبل رواں ماہ ہی ایرانی میزائل حملوں کے بعد یونیورسٹی نے کلاسز کو آن لائن منتقل کر دیا تھا لیکن کیمپس کھلا رہا اور بنیادی خدمات فراہم کرتا رہا۔












منگل 31 مارچ 2026 