چین کی ایران جنگ بندی کے لئے پاکستان کی سفارتی کوششوں کی بھرپور حمایت

Calender Icon منگل 31 مارچ 2026

بیجنگ ( نیوزڈیسک) چین نے ایران جنگ بندی کے لئے پاکستان کی سفارتی کوششوں کی بھرپور حمایت کر دی۔
چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤننگ نے کہا ہے کہ چین پاکستان کی جانب سے کشیدگی کو کم کرنے کی کوششوں کو سراہتا ہے اور پاکستان کی ثالثی کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔

ماؤننگ نے کہا کہ چین اس بات کا خواہاں ہے کہ پاکستان سمیت متعلقہ تمام فریقوں کے ساتھ رابطہ اور ہم آہنگی کو مزید مضبوط بنایا جائے تاکہ مشترکہ طور پر جنگ بندی کو فروغ دیا جا سکے اور خطے میں امن و استحکام برقرار رکھا جاسکے۔