چیئرمین پی ٹی آئی کا واٹس ایپ نمبر ہیک ہوگیا، ہیکرز کی جانب سے رقم کی درخواستیں

Calender Icon منگل 31 مارچ 2026

اسلام آباد:چیئرمین پی ٹی آئی کا واٹس ایپ نمبر ہیک کرلیا گیا، جبکہ ہیکرز کی جانب سے رقم کی درخواستیں کی جا رہی ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے ایکس پر بیان میں بتایا کہ ان کا واٹس ایپ نمبر آج صبح تقریباً 11 بجے ہیک کر لیا گیا ہے اور ان کا واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک ہونے کے بعد ڈیلیٹ بھی ہو چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہیکرز کی جانب سے رقم کی درخواستیں کی جا رہی ہیں۔ تمام مالی درخواستوں کو نظر انداز کیا جائے۔ بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ معاملے سے متعلقہ حکام سے رجوع کر لیا گیا ہے تاکہ صورتحال کا فوری نوٹس لیا جا سکے اور ضروری کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔