ایران کیخلاف ہفتوں کارروائیاں جاری رکھنے کیلئے تیار ہیں: ترجمان اسرائیلی فوج

Calender Icon منگل 31 مارچ 2026

تل ابیب (ویب ڈیسک)اسرائیلی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ اسرائیل ایران کے خلاف آئندہ کئی ہفتوں تک فوجی کارروائیاں جاری رکھنے کے لیے تیار ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ترجمان اسرائیلی فوج لیفٹیننٹ کرنل نداو شوشانی کے مطابق اسرائیلی فوج کے پاس اہداف، اسلحہ اور افرادی قوت موجود ہے۔

تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ مزید کارروائی کا فیصلہ سیاسی قیادت کرے گی۔اس سے قبل اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ نصف مرحلے سے آگے بڑھ چکی ہے۔