برطانیہ (United Kingdom)کی تنظیم میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز سے باہر نکلنے کے راستے پر گامزن ایک آئل ٹینکر پر میزائل حملہ کیا گیا۔
ادارے کے مطابق اس حملے کے نتیجے میں جہاز پر معمولی آگ بھڑک اٹھی اور اس کی بجلی بھی منقطع ہو گئی، تاہم بیان میں کہا گیا ہے کہ آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔
مزیدپڑھیں:سعودی عرب کے شہر نجران میں حوثیوں کا داغا گیا میزائل سکول سے ٹکرا گیا
میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز کے مطابق واقعے میں عملے کے کسی رکن کے زخمی ہونے یا تیل کے لیک ہونے سے ماحولیات کو نقصان پہنچنے کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔













ہفتہ 3 اکتوبر 2026 

