ایم ڈی کیٹ امتحانات کے حوالے سے اہم فیصلہ کیا: وفاقی وزیرِ صحت کا اعلان

Calender Icon منگل 31 مارچ 2026

اسلام آباد:( نیوزڈیسک) وفاقی وزیرِ صحت مصطفٰی کمال نے کہا ہے کہ ایم ڈی کیٹ کے امتحانات کے حوالے سے اہم فیصلہ کیا گیا۔

مصطفٰی کمال کا پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پی ایم ڈی سی نے آئندہ سال سے میڈیکل کالجز میں داخلہ پالیسی تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ ایم ڈی کیٹ کے امتحانات کے حوالے سے اہم فیصلہ کیا گیا، پی ایم ڈی سی نے آئندہ سال سے میڈیکل کالجز میں داخلہ پالیسی تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی وزیرِ صحت کا کہنا تھا کہ پی ایم ڈی سی نے آئندہ سال سے میڈیکل کالجز میں داخلہ پالیسی تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے، ایف ایس سی نتائج کے 6 روز بعد ایم ڈی کیٹ داخلہ ٹیسٹ شروع ہوں گے۔

مصطفٰی کمال نے کہا کہ فیصلے پر عمل درآمد آنے والے انٹرمیڈیٹ رزلٹ کے ساتھ ہی ہو گا، قبل ازیں ایف ایس سی رزلٹ کے 4 سے 6 ماہ بعد ایم ڈی کیٹ کا امتحان لیا جاتا تھا۔

اُن کا کہنا تھا کہ ایف ایس سی اور ایم ڈی کیٹ کے درمیان 6 ماہ کے وقفے سے اکیڈمی مافیا بچوں سے لاکھوں روپے بٹور لیتے ہیں، امیر والدین کے بچے تو مہنگی ٹیوشن فیس دیکر تیاری بھی کر لیتے ہیں۔

وفاقی وزیرِ صحت نے کہا کہ متوسط گھرانوں کے بچے اکیڈمیوں میں تیاری سے محروم رہ جاتے ہیں، فیصلے سے بچوں کو کروڑوں روپے کی بچت ہو گی، ایف ایس سی کے بعد دو، دو مرتبہ امتحان کی تیاری نہیں کرنا پڑے گی۔

مصطفیٰ کمال کا مزید کہنا تھا کہ ادویہ سازی کیلئے بمطابق ضرورت خام مال سٹاک موجود ہے، نرسنگ کونسل معاملہ حل ہو چکا، کونسل فعال ہے۔