قوم سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ ہے، وزیر داخلہ

Calender Icon بدھ 1 اپریل 2026

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی خیبرپختونخوا میں فتنۃ الخوارج کے خلاف 2 کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کی ستائش کرتے ہوئے 13 خوارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فتنۃ الخوارج کے 13 دہشتگردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔ قوم سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔ فتنۃ الخوارج کے دہشتگردوں کا انجام عبرتناک موت ہے۔ دہشتگردوں اور ان کی پشت پناہی کرنے والوں کو کسی صورت نہیں چھوڑیں گے۔