ایران پر حملوں میں تقریباً 16 ہزار مختلف ہتھیار استعمال کیے، اسرائیلی فوج

Calender Icon بدھ 1 اپریل 2026

تیل ابیب(ویب ڈیسک)اسرائیلی فورسز نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے خلاف جاری جنگ کے پہلے مہینے کے دوران 800 سے زائد فضائی حملے کیے گئے، جن میں 2 ہزار سے زیادہ ایرانی فوجیوں اور کمانڈرز کو ہلاک کیا گیا۔

صیہونی فوج کے مطابق یہ کارروائیاں مخصوص عسکری اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے کی گئیں، جن کا مقصد ایران کی دفاعی اور جنگی صلاحیت کو کمزور کرنا تھا۔ تاہم اس دعوے کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔