دفاعی اتحاد کاغذی شیر، ٹرمپ کا امریکا کو نیٹو سے نکالنے پر سنجیدگی سے غور

Calender Icon بدھ 1 اپریل 2026

واشنگٹن (نیوزڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ میں امریکا کو نیٹو سے نکالنے پر سنجیدگی سے غور کر رہا ہوں۔امریکی صدر نے برطانوی اخبار دی ٹیلی گراف سے گفتگو کرتے ہوئے دفاعی اتحاد کو کاغذی شیر قرار دے دیا۔ٹرمپ نے کہا کہ میں سنجیدگی سے اس پر غور کر رہا ہوں کہ امریکا نیٹو سے علیحدہ ہو جائے۔

نیٹو ایران جنگ پر شدید تقسیم، 32 میں سے صرف چھ ممالک کی کھلی حمایت۔انہوں نے کہا کہ میں کبھی بھی نیٹو سے متاثر نہیں ہوا، میں ہمیشہ سے جانتا تھا کہ یہ ایک کاغذی شیر ہے، پیوٹن بھی یہ جانتے ہیں۔

ٹرمپ نے اپنے مؤقف کو ایران اور آبنائے ہرمز سے متعلق حالیہ کشیدگی سے جوڑتے ہوئے کہا کہ ان معاملات میں اتحادی ممالک کی جانب سے مطلوبہ حمایت نہیں ملی۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس صورتِ حال نے عالمی توانائی کی ترسیل کو بھی متاثر کیا ہے۔