ایران سے جنگ، ڈیموکریٹ سینیٹر کرس کونز کی صدر ٹرمپ پر تنقید

Calender Icon بدھ 1 اپریل 2026

واشنگٹن (نیوزڈیسک)امریکی ڈیموکریٹ سینیٹر کرس کونز نے ایران جنگ کے تناظر میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ہدف تنقید بنالیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی سینیٹر نے کہا ہے کہ ٹرمپ کی ایران جنگ سے امریکا میں ہر چیز مہنگی ہوتی جا رہی ہے۔امریکی اخبار کی صدر ٹرمپ کے ایران پر حملے پر سخت تنقید۔

انہوں نے کہا کہ امریکا میں صرف ایندھن کی قیمتیں نہیں بلکہ غذائی اشیا، یوٹیلیٹی بلز اور گھروں کے قرضے بھی متاثر ہو رہے ہیں۔کرس کونز نے مزید کہا کہ ٹرمپ کے ایران جنگ میں جانے کے انتخاب نے امریکا میں ہر چیز مہنگی کر دی، جنگ کا انتخاب کرنے کی قیمت امریکی ادا کر رہے ہیں۔عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی ڈیموکریٹ سینیٹر کرس کونز سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے رکن ہیں۔