کریمیا میں روسی فوجی طیارہ گر کر تباہ، عملے سمیت 29 افراد ہلاک

Calender Icon بدھ 1 اپریل 2026

کریمیا میں روسی فوجی طیارہ گر کر تباہ،عملے سمیت 29 افراد ہلاک
ماسکو(نیوزڈیسک)روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ کریمیا کے علاقے میں ایک روسی فوجی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، طیارے میں سوار عملے سمیت تمام 29 مسافر ہلاک ہو گئے۔

منگل کو ’معمول کی پرواز کے دوران‘ این 26 طیارے کا حکام سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا اور پھر اس کا ملبہ ملا، وزارت دفاع نے حادثے کی وجہ ’تکنیکی خرابی‘ قرار دی ہے۔

طیارہ مقبوضہ کریمیا کے علاقے میں پرواز کر رہا تھا۔ کریمیا یوکرین کا وہ علاقہ ہے جسے 2014 میں روس نے غیر قانونی طور پر اپنے ساتھ شامل کر لیا تھا۔

حکام کے مطابق روس میں طیارہ حادثے پر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔