اسلام آباد(نیوزڈیسک) وفاقی حکومت نے سولر سسٹم کے ذریعے بجلی پیدا کرنے والے صارفین کے لیے بلنگ کے نظام میں بڑی تبدیلی کرتے ہوئے اضافی بجلی پر دیا جانے والا ریلیف مکمل طور پر ختم کر دیا ہے۔
نئے فیصلے کے تحت بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں اضافی بجلی کو ’صفر یونٹ‘ تصور کیا جائے گا، جبکہ معاہدے سے زیادہ بجلی پیدا کرنے والے صارفین کے کنکشنز پر ’ایکسپورٹ ایم ڈی آئی چیک‘ بھی نافذ کر دیا گیا ہے۔
حکومت کے مطابق اس اقدام کے بعد اضافی سولر پینلز سے پیدا ہونے والی بجلی سسٹم میں شامل تو ہوگی، مگر نیٹ میٹرنگ پالیسی کے تحت اس پر کسی قسم کا مالی فائدہ نہیں دیا جائے گا۔
مزید یہ کہ منظور شدہ حد سے زیادہ سولر پینلز نصب کرنے کی صورت میں ایکسپورٹ یونٹس پر بھی ریلیف ختم کر دیا گیا ہے، جس سے صارفین کے لیے اضافی بجلی کی فروخت کا فائدہ عملاً ختم ہو گیا ہے۔












بدھ 1 اپریل 2026 