کراچی کے مختلف علاقوں میں رات سے کہیں ہلکی بارش کہیں بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے۔
آئی آئی چندریگر روڈ، صدر، اولڈ سٹی ایم اے جناح روڈ، ملیر اور کورنگی سمیت دیگر علاقوں میں بادل برسے، ڈیفنس، شاہ فیصل کالونی اور دیگر علاقوں میں بھی ہلکی بارش ہوئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے 4 اپریل کے دوران کراچی، جامشورو، دادو، لاڑکانہ اور قمبر شہداد کوٹ میں بارش متوقع ہے، سکھر، خیرپور، کشمور، جیکب آباد ، مٹیاری ، تھرپارکر، عمرکوٹ، بدین، ٹھٹھہ، حیدرآباد اور دیگر مقامات میں بھی بارش ہوسکتی ہے۔
ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ شہر اور گردونواح میں بارش کی پیش گوئی ہے جس کے باعث حفاظتی بنیاد پر کچھ علاقوں میں بجلی سپلائی معطل کی جاسکتی ہے۔
ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق بارش رکنے اور فیلڈ ٹیموں سے کلیئرنس کے بعد سپلائی بحال کی جاتی ہے۔












جمعرات 2 اپریل 2026 