کراچی:(نیوزڈیسک)شہر میں موسلادھار بارش کے دوران کرنٹ لگنے سے اب تک 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔نیو کراچی حسن بروہی گوٹھ نزد بشیر چوک کے قریب گھر میں کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔
اسی طرح، سپر ہائی وے آحسن آباد سیکٹر 3 میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص اور پی آئی بی کالونی کوئٹہ ہوٹل کے قریب کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔جاں بحق افراد کو کرنٹ کیسے لگا، اس کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آسکی۔












جمعرات 2 اپریل 2026 