8 اپریل کو ایسا فیصلہ دینگے جو پاکستان کو ہلا کر رکھ دیگا، جج سپریم کورٹ

Calender Icon جمعرات 2 اپریل 2026

اسلام آباد(نیوزڈیسک)سپریم کورٹ میں باپ کو قتل کرنے والے ملزم محمد صفدر کی سزا معافی کے کیس کی سماعت ہوئی۔ جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

سماعت کے دوران وکیل مجرم نے موقف اختیار کیا کہ میرا موکل 14 سال سے قید میں ہے، جسٹس ہاشم کاکڑ نے کہا کہ باپ کو مارنے والے کو 24 سال قید بھی کم ہے، جبکہ جسٹس اشتیاق ابراہیم نے کہا کہ “قصاص یا دیت کے تحت معافی ممکن ہے مگر ایسے کیسز کا کوئی حل نکالنا ہوگا۔

جسٹس ہاشم کاکڑ نے کہا کہ اس کیس میں فیصلہ دے کر کوئی راستہ نکالنا ہوگا اور “اس طرح کے کیسز کے حل کے لیے کوئی اہم فیصلہ دینا چاہیے۔

جسٹس اشتیاق ابراہیم نے مزید کہا کہ والد کو مارنے والے کو کم از کم کلین چٹ تو نہیں ملنی چاہیے”۔

جسٹس ہاشم کاکڑ نے کہا کہ ہم 8 اپریل کو اس پر کوئی فیصلہ دیں گے، ایسا فیصلہ دیں گے جو پاکستان کو ہلا کر رکھ دے گا۔