خلیجی جنگ، بھارت میں ایل پی جی کے سنگین بحران نے توانائی پالیسیاں بے نقاب کردیں

Calender Icon جمعہ 3 اپریل 2026

بھارت میں ایل پی جی سلنڈر کی شدید قلت نے ممبئی سے راجستھان تک بڑے حصے کو مفلوج کر دیا۔

انڈیا ٹوڈے کے مطابق ممبئی میں ایل پی جی سلنڈر کی قلت سےکاروبار ٹھپ ، مزدوروں نے آبائی گاؤں کی جانب واپسی شروع کر دی ،سنگین ایل پی جی بحران کے باعث سڑک پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

انڈیا ٹوڈے کے مطابق معاشی سرگرمیوں میں بدترین کمی کی واضح علامت ہے، ممبئی میں ایندھن کے بحران کی وجہ سے خوراک اور چھوٹے پیمانے کی صنعتوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، بھارت میں ایک ہزار روپے سے کم پر دستیاب ایل پی جی سلنڈر کی بلیک مارکیٹ میں قیمت 3 ہزار روپے تک جا پہنچی ہے ، مودی حکومت کی بدترین پالیسیوں سے توانائی بحران نے بھارتی ریاست راجستھان کو بھی شدید متاثر کیا ہے۔

معاشی ماہرین کے مطابق بھارتی عوام بی جے پی سرکار کے پاس ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی مؤثر حکمت عملی نہ ہونے کا خمیازہ بھگت رہے ہیں ،خلیجی جنگ کے شدید اثرات کے باعث توانائی بحران نے مودی کے خودانحصاری کے کھوکھلے دعوؤں اور بدانتظامی کا پول کھول دیا ہے