وزیراعظم نے پاکستان ریلویز کو کرایوں میں اضافے سے روک دیا، حنیف عباسی

Calender Icon جمعہ 3 اپریل 2026

اسلام آباد(نیوزڈیسک)ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ تمام مسافر اور مال بردار ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ نہیں کیا جائے گا۔ مسافر ٹرینوں میں اکانومی اور اے سی کلاسز جبکہ فریٹ ٹرینوں کے کرایوں میں بھی کوئی اضافہ نہیں کیا جائے گا۔

وزیرِ اعظم کی ہدایت پر 30 جون تک 6 ارب روپے کا اضافی بوجھ حکومت خود برداشت کرے گی۔

وزیر ریلوے حنیف عباسی کاکہنا ہے کہ وزیراعظم نے مشکل وقت میں مسافروں کے دل جیت لیے یہ عوام کیلئے تحفہ ہے ، ریلوے کا سفر ہر شخص کی پہنچ میں رہے گا ۔