قلات: کوئٹہ سے کراچی جانے والی بس اُلٹ گئی، 3 افراد جاں بحق

Calender Icon ہفتہ 4 اپریل 2026

بلوچستان کے شہر قلات کے علاقے رودینجو میں بس الٹنے سے 3 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہو گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بس کوئٹہ سے کراچی جا رہی تھی کہ حادثے کا شکار ہو گئی۔

پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا ہے۔

زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔