قمبر شہداد کوٹ: مسافر وین کی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکر، 3 افراد جاں بحق

Calender Icon ہفتہ 4 اپریل 2026

قمبر شہداد کوٹ میں مسافر وین ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی، حادثے میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 2 خواتین بھی شامل ہیں۔

حادثے میں 12 افراد زخمی ہوئے جن کو تعلقہ اسپتال شہداد کوٹ منتقل کر دیا گیا ہے جن میں سے 3 زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

مسافر وین سجاول سے شہداد کوٹ جا رہی تھی کہ حادثے کا شکار ہو گئی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ہے۔