لاہور ہائی کورٹ کا سرکاری ملازمین کے تادیبی اقدامات پر اہم فیصلہ

Calender Icon ہفتہ 4 اپریل 2026

لاہور۔ لاہور ہائی کورٹ نے سرکاری ملازمین کے خلاف تادیبی کارروائیوں سے متعلق اہم فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ انکوائری کے ابتدائی مراحل میں عدالتی مداخلت قبل از وقت تصور کی جاتی ہے۔
عدالت نے واضح کیا کہ پرانے شوکاز نوٹسز واپس لے کر نئی انکوائری شروع کرنا قانونی طور پر جائز ہے اور یہ عمل “ڈبل جیوپرڈی” یعنی ایک ہی جرم پر دو بار سزا کے زمرے میں نہیں آتا۔ عدالت نے مزید کہا کہ درخواست گزار پرانے نوٹسز کی واپسی کا فائدہ اٹھانے کے بعد اسی کارروائی کو دوبارہ چیلنج نہیں کر سکتے۔
فیصلے میں یہ بھی ہدایت کی گئی کہ محکمہ تارکین وطن کو اپنے پروگرام ختم کرنے کی وجوہات 90 روز کے اندر عدالت میں پیش کرنی ہوں گی اور نئی درخواستیں وصول کرنے کا عمل بھی شروع کیا جائے۔
لاہور ہائی کورٹ نے اس معاملے پر 9 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کیا ہے، جس میں سرکاری ملازمین کی تادیبی کارروائیوں کے قانونی پہلوؤں اور عدالت کی حدود کو واضح کیا گیا ہے۔