سعودی عرب میں امریکی سفارتخانے پر حملے کی تفصیلات، آدھے دن تک آگ بجھائی نہ جا سکی

Calender Icon ہفتہ 4 اپریل 2026

ریاض۔ سعودی عرب میں امریکی سفارتخانے پر ہونے والے حملے کی تفصیلات سامنے آئی ہیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ عمارت کو معمولی نقصان نہیں بلکہ کافی شدید نقصان پہنچا۔ امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، سفارتخانے میں لگنے والی آگ آدھے دن تک بجھائی نہیں جا سکی۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ حملے میں سفارتخانے کے تین فلورز کو شدید نقصان پہنچا اور یہاں موجود سی آئی اے اسٹیشن بھی متاثر ہوا۔ سابق سی آئی اے اہلکار کے مطابق اس حملے سے یہ واضح ہوتا ہے کہ کوئی بھی ہدف ریاض میں نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔
امریکی ذرائع نے پہلے دعویٰ کیا تھا کہ نقصان محدود ہے، لیکن رپورٹ میں کہا گیا کہ یہ دعویٰ درست نہیں تھا اور عمارت کے محفوظ حصے بھی متاثر ہوئے۔
دوسری جانب، ایران نے اس حملے میں کسی قسم کی مداخلت سے انکار کیا ہے۔ ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے کہا کہ خطے میں اسرائیلی حکمت عملی کے پیش نظر یہ کارروائی ممکنہ طور پر صہیونی عناصر کی تھی اور مسلم ممالک کو ایسے اقدامات سے خبردار رہنا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمسایہ ممالک کو امریکی-صہیونی اتحاد کی سازشی کوششوں کے خلاف چوکس رہنا ضروری ہے کیونکہ یہ اتحاد خطے میں غیر مستحکم صورتحال پیدا کرنے اور تباہی کے ارادے رکھتا ہے۔