ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے اعلان کیا ہے کہ آپریشن صادق کی 94ویں لہر کے دوران اسرائیل کے جنوبی، وسطی اور شمالی علاقوں میں مختلف فوجی و صنعتی مقامات، کمانڈرز کے ٹھکانے اور فوجی یونٹس کو نشانہ بنایا گیا۔
ان حملوں میں خرمشہر، خیبر شکن اور عماد جیسے سالڈ اور لیکوئڈ فیول بیلسٹک میزائل استعمال کیے گئے، جو گائیڈڈ وارہیڈز اور متعدد پروجیکٹائلز سے لیس تھے، جبکہ تباہ کن ڈرونز بھی تعینات کیے گئے۔
دوسری جانب اسرائیل نے اپنے وسطی علاقے میں ایرانی میزائل حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ متاثرہ علاقے میں ایک عمارت کو نقصان پہنچا، اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچیں۔ ریسکیو سروسز کے مطابق ایرانی بیلسٹک میزائل حملوں میں کلسٹر بموں کے اثرات کے باعث مختلف مقامات پر نقصان ہوا اور ایک شخص زخمی بھی ہوا۔
ایران کے میزائل اور ڈرون حملے، اسرائیل نے نقصان کی تصدیق کر دی
ہفتہ 4 اپریل 2026












