پاکستان نیوی میں دوسرا پی این ایس خیبر شامل، بحری طاقت میں اضافہ

Calender Icon ہفتہ 4 اپریل 2026

سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف نے کہا ہے کہ پاکستان کے اسٹریٹجک محلِ وقوع کو مدنظر رکھتے ہوئے مضبوط بحری قوت ناگزیر ہے۔
پاکستان نیوی میں دوسرے پی این ایس خیبر کی شمولیت کی تقریب سے خطاب میں انہوں نے بتایا کہ نیوی کو جدید ترین پلیٹ فارمز اور جدید ٹیکنالوجیز سے لیس کیا جا رہا ہے۔
صدر آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے بھی اس موقع پر خوشی کا اظہار کیا۔ صدر زرداری نے کہا کہ بدلتے ہوئے علاقائی تناظر میں مضبوط بحری قوت قومی خودمختاری کے تحفظ کا اہم ستون ہے، جبکہ وزیراعظم نے کہا کہ جدید جنگی پلیٹ فارمز پی این ایس خیبر کی آپریشنل صلاحیت کو مزید بڑھائیں گے۔