گجرات: پمپ پر چھاپہ، لاکھوں لیٹر ایندھن برآمد

Calender Icon اتوار 5 اپریل 2026

گجرات میں ایک پیٹرول پمپ پر چھاپہ مار کر لاکھوں لیٹر ایندھن برآمد کرلیا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنر گجرات کے مطابق چھاپہ جی ٹی روڈ کے قریب موضع چک پرانا کے قریب مارا گیا۔

پمپ کے گودام سے ذخیرہ کیا گیا ساڑھے 8 لاکھ لیٹر پیٹرول اور ڈیزل برآمد ہوا ہے۔

اے سی گجرات نے مزید بتایا ہے کہ گودام اور ٹینکرز سیل کر دیے گئے ہیں جبکہ مالکان کو جرمانہ کر کے مقدمہ درج کیا جائے گا۔