اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان مخالف بیانیے کو تقویت دینے والے عناصر کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ۔دفاع پاکستان کونسل نے پاکستان مخالف بیانیے کو تقویت دینے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کر دیا۔ کہا قومی مفاد ہر قسم کی بیرونی وابستگی سے مقدم ہے۔اسلام آباد میں دفاع پاکستان کونسل کے زیراہتمام استحکامِ پاکستان کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔ اعلامیے کے مطابق داخلی سلامتی اور پاک افغان سرحدی صورتحال سے نمٹنے کیلئے قومی یکجہتی ناگزیر ہے۔ ریاستی اداروں کی عزت اور وقار کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
دفاع پاکستان کونسل نے سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے والوں کے مقدمات فوجی عدالتوں میں چلانے کا مطالبہ کر دیا۔ اعلامیے میں افواجِ پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی خدمات کو خراجِ تحسین بھی پیش کیا گیا۔واضح کیا گیا کہ ایران کے خلاف جاری جنگ بین الاقوامی قانون اوراخلاقی اصولوں کے منافی ہے۔ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے مسلط کردہ جارحیت کی بھرپور مذمت کرتےہیں۔
کشیدگی کےخاتمےکیلئےحکومتِ پاکستان کےمتوازن اورذمہ دارانہ موقف کی تائید کے ساتھ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امن کیلئے سفارتی کوششیں کو خراج تحسین بھی پیش کیا گیا۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ سعودی عرب کا طرزِعمل دانشمندانہ ہے۔ ایران دیگر ممالک کو نشانہ بنانے سے گریز کرے۔












اتوار 5 اپریل 2026 