پرنس ہیری کے نجی ٹیکسٹ پیغامات دوبارہ منظرعام پر، میگھن مارکل ناراض

Calender Icon اتوار 5 اپریل 2026

لندن (ویب ڈیسک)برطانوی شہزادے پرنس ہیری کے ماضی کے نجی ٹیکسٹ پیغامات دوبارہ منظرِ عام پر آنے کے بعد نئی بحث چھڑ گئی ہے، ان کی اہلیہ میگھن مارکل اس صورتحال پر سخت ناراض ہیں۔

رپورٹس کے مطابق حالیہ عدالتی کارروائی کے دوران 2011 میں شہزادہ ہیری اور صحافی شارلٹ گریفتھس کے درمیان ہونے والے پیغامات سامنے آئے، جس کے بعد شاہی جوڑے ایک بار پھر عوامی توجہ کا مرکز بن گئے۔

یہ پیغامات اس وقت سامنے آئے جب شہزادہ ہیری نے لندن کی ہائی کورٹ میں ایسوسی ایٹڈ نیوز پیپرز لمیٹڈ کے خلاف جاری مقدمے کی سماعت میں شرکت کی۔ ادارہ پر ہیری نے نجی معلومات کے غیر قانونی حصول اور پرائیویسی کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا ہے۔

عدالتی دستاویزات کے مطابق پیغامات میں دوستانہ اور قدرے جذباتی انداز اپنایا گیا تھا، جن میں مبینہ طور پر صحافی کو پیار بھرے انداز میں مخاطب کیا گیا۔ ایک پیغام میں فلم دیکھنے کے دوران ساتھ گزارے لمحات کو یاد کرنے کا ذکر بھی شامل تھا۔

آن لائن صارفین نے پیغامات کے انداز پر شہزادہ ہیری کو ’فلرٹی ہیری‘ کا لقب بھی دینا شروع کردیا ہے، میگھن مارکل اس صورتحال کو شرمندگی اور پریشانی کا باعث سمجھ رہی ہیں، خاص طور پر اس وقت جب یہ جوڑی اپنی عوامی ساکھ بہتر بنانے کی کوشش کررہی ہے۔

ماہرین کے مطابق مقدمے کی ہر نئی پیش رفت میڈیا کی توجہ میں اضافہ کر رہی ہے اور اس کیس نے ایک بار پھر شاہی خاندان سے علیحدگی کے بعد جوڑے کی زندگی کو خبروں کی سرخیوں میں لا کھڑا کیا ہے۔