ریاض:(نیوزڈیسک) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے حج 2026 کے انتظامات سے متعلق اہم اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان سے عازمین کی پہلی پرواز 18 اپریل کو سعودی عرب روانہ ہو گی۔
وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کے سعودی عرب کے درالحکومت ریاض پہنچنے پر مسلم لیگ ن کے عہدیداران نے پرتپاک استقبال کیا۔
سردار محمد یوسف نے کہا کہ اس سال عازمین کے لیے رہائش، کھانے پینے اور سفری سہولیات کو مزید بہتر بنایا گیا ہے۔ جو سعودی وزارت برائے حج و عمرہ کے تعاون سے ممکن ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: عیدالاضحیٰ کب ہو گی؟ ماہرین فلکیات نے پیشگوئی کر دی
سردار محمد یوسف نے مزید بتایا کہ پہلی بار 25 ہزار سے زائد پاکستانی عازمین کو حرمین ہائی اسپیڈ ریلوے کے ذریعے مکہ اور مدینہ کے درمیان تیز رفتار سفر کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔












اتوار 5 اپریل 2026 